لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور میں 12برس بعد بحال ہونے والی ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ تین مختلف گراونڈز میں تین میچز کھیلے گئے جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فیم فٹ بال کلب کی گراونڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں زیڈ کے ایف سی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن سلیم خان ایف سی کو یک طرفہ انداز میں 0-9 سے شکست دیدی۔ 7کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی سلیم خان ایف سی ایک بھی گول نہ کر سکی۔ ٹاون شپ یونائیٹڈ گرانڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مراد ایف سی اور ریال لاہور کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو،دو گول سے برابر رہا۔



