43

زیک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیربھٹہ چلانیوالا مقدمہ کی زد میں آگیا

گوجرہ(نامہ نگار)زیک زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹہ منتقل نہ کر نے والا بھٹہ مالک مقدمہ کی زد میں آگیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر343ج ب کے سردار خان نے اپنا بھٹہ حکومتی ہدایت کے مطابق زیک زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کیاجس پر انسپکٹر ماحولیات عرفان نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے تھانہ نواں لاہور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں