15

سائرہ اور عدیل کی قربتیں۔ کیا رشتے میں تبدیل ہونے والی ہیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول فنکار سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔دونوں نے 2011 میں کامیاب ڈرامے میرا نصیب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں ان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ اسی ڈرامے کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں ایک خوبصورت جوڑی کے طور پر دیکھنا شروع کیا۔عوامی پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں کی دوستی بھی مضبوط ہوتی چلی گئی اورانہیں کئی تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔ جن میں سائرہ کے ملبوسات کے برانڈ کی لانچ اور ایک قریبی دوست کی شادی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کی دوستی ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہے اور یہ دوستی تاحال قائم ہے۔حالیہ دنوں عدیل حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر سائرہ یوسف اور اپنی بھانجی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں دونوں بہت خوش اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکار نے ایک معنی خیز کیپشن لکھا: Lucky that I call you my life ۔اگرچہ کیپشن میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، مگر مداحوں نے فوری طور پر قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ الفاظ سائرہ یوسف کے لیے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ سابق اداکارہ سدرا بتول نے کمنٹ کیا: اگر یہ خبر سچ ہے تو دونوں کے لیے بہت خوشی ہے۔ ایک اور مداح نے لکھا: ہمیشہ سے ان دونوں کی جوڑی پسند رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں