40

سائفر تحقیقات، عمران خان یکم اگست کو دوبارہ طلب

لاہور(بیوروچیف)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سائفر تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں یکم اگست کو دن 12بجے طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں