60

سائفر کیس ‘ عمران کیخلاف آرمی ایکٹ نہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ ایک سرکاری ذریعے کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت کچھ جرائم ایسے ہیں جن کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلایا جاتا ہے لیکن عمران خان کے جرائم کے معاملے میں ان پر عمومی عدالتی نظام کے تحت فوجداری نوعیت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ایف آئی اے نے سائفر کا معاملہ مس ہینڈل کرنے پر حال ہی میں عمران خان کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے تاہم میڈیا کو ایف آئی آر کی نقل فراہم نہیں کی گئی۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ فی الوقت، ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کے حتمی مراحل میں ہے۔ کچھ سینئر وکیلوں کو بھی مقدمے کی تیاری کیلئے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں