60

سائفر کیس چیئر مینPTI کیلئے سنگین ترین قرار

اسلام آباد (بیوروچیف)آئینی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے توشہ خانہ کیس سے زیادہ بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم کے مطابق سائفر ڈی کلاسیفائی نہیں ہوا تھا، سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے’ توشہ خانہ کیس سے زیادہ بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے پہلے جوڈیشل ریمانڈ پر یہ قانونی اعتراض اب بھی برقرار ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں عدالت نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ کیسے منظور کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سائفر کیس کو اوپن کورٹ میں چلایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں