8

سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر نوشہرہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کے علاوہ ، سی ای او ہیلتھ سی ای او ایجوکیشن ، ہائی وے، بلڈنگ، جنگلا ت، وائلڈ لائف سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر سرگودہا نے اے سی کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ عمارت کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ کسی کو دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام کو ہر ممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اے سی کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں کمشنر سرگودہا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول محلہ شاہ ہمدان نوشہرہ کا بھی دورہ کیا انہوں نے کلاس رومز کا دورہ کیا، طلبہ سے تعلیم، صفائی اور دیگر امور سے متعلق سوا لا ت کیے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اپنے بڑوں کا احترام کریں بری صحبت سے بچیں اور اخلاقیات کو اپنا شعار بنائیں۔کمشنر سرگودہا نے پرنسپل آفس، کمپیوٹر لیب اور اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں