سائنسدانوں کا کمال’ چکن کے متبادل گوشت تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک خاص فنگس میں جینیاتی تبدیلی کر کے چکن کے ذائقے اور ساخت سے مشابہ پروٹین تیار کیا ہے، جو کم لاگت اور ماحول دوست متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس فنگس میں جینیاتی رد و بدل کر کے ایسا پروٹین تیار کیا گیا ہے جو چکن کے گوشت سے تقریبا ہم شکل ہے۔ سائنسدانوں نے فنگس فیزوریم ویناننیٹم کا جینوم ایڈٹ کیا، جس سے اس کی پروٹین پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ گئی اور ہاضمے کی افادیت بھی بہتر ہوئی۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس جینیاتی تبدیلی کے بعد فنگس کی سیل وال پتلی ہوگئی اور پروٹین پیدا کرنے کی رفتار 88 فیصد تیز ہو گئی، جبکہ اس کے لیے 44 فیصد کم شوگر درکار ہوتی ہے۔ماحولیاتی اثرات کے جائزے میں یہ معلوم ہوا کہ چین میں چکن کی پیداوار کے مقابلے میں یہ نیا پروٹین 70 فیصد کم زمین استعمال کرتا ہے اور 78 فیصد کم میٹھے پانی کی آلودگی پیدا کرتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی فنگس مستقبل میں پائیدار پروٹین کے مختلف ماڈلز میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں