1

سائیکلنگ چیمپئن شپ’ پاکستانی خواتین کی نمایاں پرفارمنس’ 2 گولڈ سلور اور پرائز میڈل جیت لئے

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ اور ایک سلور و برانز میڈل جیت لیا۔پاکستان کی رابعہ غریب نے ماسٹرز کیٹیگری میں 2 گولڈ، زینب رضوان نے سلور اور برانز میڈلز اپنے نام کرلیا۔رابعہ غریب نے ماسٹرز کیٹیگری کے انفرادی ٹائم ٹرائل اور انفرادی روڈ ریس میں گولڈ جیتے’ رابعہ نے ریس 24 منٹ 50 سیکنڈز میں مکمل کی جبکہ انفرادی روڈ ریس میں 46 اعشاریہ 8 کلو میٹر کا فاصلہ 1 گھنٹہ 25 منٹ 50 سکینڈ میں مکمل کیا ۔ماسٹرز میں خواتین کی 50-54 ایج کیٹیگری میں رابعہ غریب واحد سائیکلسٹ تھیں،کامیابی کے ساتھ اپنی ریس مکمل کرنے پر وہ دونوں مقابلوں میں گولڈ کی حقدار قرار پائیں۔خواتین کی 40-44 ایج گروپ کی روڈ سائکلنگ میں زینب رضوان 6 سائیکلسٹس میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں