49

سائیکل سوار بینیم جرمے نے ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس نیوز) اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پیئچنزاسے ٹورن تک کا 230.8 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔24 سالہ اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 230.8 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 26منٹ اور 48 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کولمبین سائیکلسٹ فرنینڈو گاویریا نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ارناؤڈ ڈی لیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسرے مرحلے کے اختتام پر ایکواڈور کے سائیکل سوار نے سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر سے یلو جرسی چھین لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں