33

سائیکل چلا،سموگ بھگا’ شہری بھی میدان عمل میں آگئے

لاہور (بیوروچیف)سائیکل چلا،سموگ بھگا، لاہور کے شہری بھی میدان عمل میں آگئے۔سموگ کے نقصانات سے متعلق آگاہی کے لئے لبرٹی سے ویلنشیا ٹان تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔پولیس فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے جوانوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شہر کا مطلع دھندلا گیا، یہ دھندلاہٹ فوگ کی نہیں سموگ کی ہے، جس کے نقصانات کئی گنا ہیں، شہری سموگ کے نقصانات سے آگاہی اور شہر کو سموگ سے پاک کے لئے میدان میں نکل پڑے اور سائیکل ریلی نکالی۔لبرٹی سے نکلنے والے ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور شہر کو سموگ فری کرنے کے عزم کو دہرایا۔پولیس فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ بھی سموگ آگاہی ریلی کا حصہ بنا اور آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش رہا۔ریلی برکت مارکیٹ ، جناح ہسپتال، جوہر ٹان اور شوکت خانم سے ہوتی ہوئی ویلنشیا ٹان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں