سابقہ بیوی کا قاتل 4سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ پولیس نے 4سال سے اشتہاری سابقہ بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے علاقہ 129 گ ب کی شکیلہ کوثر کی شادی خرم شہزاد سے ہوئی، گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تو خاتون نے جہیز کے سامان کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جس کا سابق شوہر خرم شہزاد کو شدید رنج تھا اور اس نے 11اگست 2021ء کو گھر آ کر سابقہ بیوی شکیلہ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا تاہم ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب احمد نے چار سال سے اشتہاری ملزم کو قابو کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں