72

سابقہ دشمنی کی بناپر سعودیہ پلٹ نوجوان قتل

سانگلہ ہل (نامہ نگار) سابقہ دشمنی کی بناپر سعودی پلٹ نوجوان کودن دیہاڑے مارڈالا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل کے گاؤں ہمراجپورہ چک نمبر40کے رہائشی سعودیہ عرب سے چھٹی پرگھرآئے نوجوان عمران کو پانچ معصوم بچوں کے سامنے دن دیہاڑے شاہراہ عام پر ے دردی سے قتل کردیاگیا۔باپ کوآنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھ کر تین بچے بے ہوش ہوگئے۔عمران نامی نوجوان اپنے معصوم تین بیٹوں اوردوبھانجیوں کوموٹرسائیکل پربیٹھاکرگاؤں آرہاتھاکہ دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پانچ معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیااورفرارہوگئے۔معصوم بچے اپنے والدکوانکھوں کے سامنے تڑپٹادیکھ کر بے ہوش ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق نوجوان کا قتل سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں