20

سابق آسٹریلوی بیٹر سٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نیویارک(سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے سابق بیٹر سٹیورٹ لا کو امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔سابق آسٹریلوی بیٹر سٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔سٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ہے۔یوایس اے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد سٹیورٹ لا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کے لیے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں