1

سابق آسٹریلین فاسٹ بائولر کین رچرڈ سن کا پیشہ وارانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر کین رچرڈسن نے پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 34سالہ فاسٹ بائولرکین رچرڈسن نے بگ بیش لیگ سیزن کے اختتام پر انسٹاگرام کے ذریعے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ رچرڈسن نے یہ فیصلہ ایک طویل اور کامیاب کیریئر کے بعد کیا جس میں انہوں نے آسٹریلیا اور مختلف عالمی لیگز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔کین رچرڈسن نے بگ بیش لیگ کے موجودہ سیزن کے لیے سڈنی سکسزرز کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کیا تھاتاہم فٹنس اور دیگر وجوہات کے باعث وہ اس سیزن میں صرف دو میچز ہی کھیل سکے۔ اس کے باوجود، وہ بگ بیش لیگ کے ابتدائی سیزنز سے اس ٹورنامنٹ کا مستقل حصہ رہے اور لیگ کی تاریخ کے نمایاں باولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ رچرڈسن نے اپنے بگ بیش کیریئر کا اختتام ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر کے طور پر کیا جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 142وکٹیں حاصل کیں۔اپنے ریٹائرمنٹ بیان میں کین رچرڈسن نے کہاکہ وہ بگ بیش لیگ کے اختتام پر پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں