سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

کراچی (بیوروچیف) سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے،صدرِ مملکت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی آغا سراج درانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں