سابق الیکشن کمشنر خوشاب کی بعد از گرفتاری درخواست دائر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق الیکشن کمشنر خوشاب اصغر ڈاہا نے سپیشل ججFIA کی عدالت میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی، یاد رہے کہFIA نے کچھ عرصہ قبل سابق الیکشن کمشنر خوشاب اصغر ڈاہا کو گرفتار کیا تھا ۔ اس کیخلاف الزام تھا کہ موصوف نے 2023ء میں ماتحت عملہ اسامہ محمد علی نے سابق الیکشن کمشنر سے ساز باز کر تے ہوئے سرکاری ملازم ظاہرکیے بغیر پاسپورٹ بنا کر بغیر این او سی حاصل کیے بیرون ملک کینیڈا چلا گیا اور وہ محکمہ سے تنخواہیں اور دیگر الائونس بھی وصول کرتا رہا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا،سابق الیکشن کمشنر نے ماتحت ملازم کے بارے میں نہ تو غیر حاضری رپورٹ اور نہ ہی بیرون ملک جانے کے بارے میں رپورٹ کی تھی جس پر FIA سابق الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں