سابق انگلش آل رائونڈر معین علی کا پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن کھیلنے کا اعلان کردیا۔38 سالہ معین نے پی ایس ایل میں شمولیت پر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے ہر ٹیم میں اعلی معیار کے مقابلے اور ٹیلنٹ کے ساتھ شہرت حاصل کی ہے۔معین علی نے پاکستان میں کھیلنے کے اپنے تجربے کا ذکر کیا اور پسندیدہ ٹیموں کی پرجوش حمایت کرنے پر شائقین کرکٹ کی تعریف کی۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ ہی ناقابل یقین ہوتا ہے، کرکٹ کا معیار شاندار ہے، شائقین کرکٹ کا ہجوم بہترین کارکردگی پر مجبور کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انشا اللہ لیگ سے وابستہ ہوکر کچھ اچھی یادیں بنانے کا منتظر ہوں، ایک اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ معین علی اس سے قبل پی ایس ایل میں شامل ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں