سابق انگلش کپتان نے18سال کم عمر لڑکی سے دوسری شادی کرلی

لا کلے وائن یارڈ(سپورٹس نیوز) سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے تقریبا 7 سال بعد دوسری شادی کرلی، اینڈریو اسٹراس جنوبی افریقا میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ 48 سالہ اینڈریو اسٹراس نے 17 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خوبصورت قبضے فرانس خوک میں واقع لا کلے وائن یارڈ میں شادی کی تقریب منعقد کی۔ رپورٹس کے مطابق شیئر کی گئی تصاویر میں سابق انگلش کپتان اور ان کی اہلیہ انتونیا لینئیس پیٹ خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں