سابق اولمپئن بابر علی خان گردوں کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل

لاہور(سپورٹس نیوز)ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز کے بہترین باکسر قرار پانے والے اولمپیئن بابر علی خان گردوں کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل ہیں۔بابر علی خان کے مالی وسائل علاج کی راہ میں رکاوٹ بن گئے، جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ نے قومی ہیرو کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔باکسنگ رنگ میں اپنے مکوں سے تابڑ توڑ حملے کرنے والے 62 سالہ باکسر بابر علی خان کو گردوں کے عارضے نے اسپتال کے بستر تک محدود کر دیا ہے۔بابر علی خان نے دہلی کے 82 ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا، لاس اینجلس اولمپکس 1984ء میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ ساؤتھ ایشین گیمز 1985ء کے بہترین باکسر قرار پائے تھے۔بابر علی خان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں