فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شاہد فہد اینڈ کمپنی والے خواجہ شاہد حمید’ گلاب فوڈز والے خواجہ سہیل اشرف’ شیخ عمران اسلم اینڈ کمپنی والے خواجہ نعیم اسلم ‘ڈیسنٹ فوڈز والے خواجہ عرفان کی خالہ جان’ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں’ مرحومہ نیک سیرت’ صوم وصلوٰة کی پابند’ شفیق خاتون تھیں’ مرحومہ کی میت ان کی رہائشگاہ 208چک غالب سٹی سے اٹھائی جائے گی اور نمازجنازہ 3بجے سہ پہر غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ دوست احباب نمازجنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔ ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔
11