31

سابق ایم پی اے شعیب ادریس کے چچا رانا زکریا انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس خاں کے چچا جان رانا زکریا خاں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 8جولائی بروز منگل کو ساڑھے پانچ بجے شام گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 (ٹینکی والے سکول) کھرڑیانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں