35

سابق ایم پی اے قطب علی شاہ سے سیاسی ورکرز کی ملاقات

کمالیہ (نامہ نگار)سابق ایم پی اے و رہنما مسلم لیگ ن سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا سے معروف بزنس مین سید ساجد رضوی کی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال سمیت علاقائی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تفصیل کے مطابق معروف بزنس مین سید ساجد رضوی نے گزشتہ روز لاہور میں سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ المعروف پیر علی بابا سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر معروف بزنس مین سید ساجد رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید قطب علی شاہ کی سیاسی سماجی فلاحی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے دربار عالیہ سندیلیاں والی شریف کا کمالیہ سمیت ملکی سیاست میں بھی ہر الیکشن کے موقع پر اہم رول ادا ہوتا ہے کیونکہ ان کے سپورٹران اور مریدین پورے پاکستان میں موجود ہیں پیر علی بابا کے خاندان نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں