سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سابقMPAمیاں طاہرجمیل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معروف تاجررہنمامیاںریاض ولی ، فیصل چوہدری نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ جن کو اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور وہ طواف کعبہ شریف سے فیضیاب ہوتے ہیں اور اپنی روح کو سیراب کرتے ہیںاللہ کریم ان کو خیرکثیرعطا فرمائے اور زیارت حرمین شریفین باربار نصیب فرمائے اور سب مسلمانوں کو بھی حرم شریف اور مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف عطا فرمائے انہوں نے مزیدکہا کہ میاں طاہرجمیل نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس موقع میاں طاہرجمیل خطاب کرتے ہوئے پروقار تقریب کے انعقاد پر ریاض ولی اور عہدیداروں وممبران کا شکریہ ادا کیا او رکہا ممبران کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے والہانہ محبت کی مثال قائم کی ہے اورا ن کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کو قابلِ ستائش اقدام قرار دیاتقریب میں چوہدری بلال،محمداسماعیل،شمیم عارف،ملک جمیل،ملک عامر،علی ملک،شہزادشاہ ودیگرنے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں