سابق ایم ڈی واسا عامر عزیز انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم ڈی واسا عامر عزیز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کچھ عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور الشفاء ہسپتال میں زیرعلاج تھے کہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور دبنگ آفیسر تھے اور ایم ڈی واسا سمیت فیصل آباد میں کلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب ڈائیوو روڈ پر اسماعیل مسجد میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں سرکاری افسران’ صنعتکاروں’ تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے مرحوم کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں