سابق ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری انتقال کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نیک سیرت، ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ انہوںنے دوران ملازمت واسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 13اکتوبر بروز سوموار کو ساڑھے چار بجے بعد ازنماز عصر نیو گارڈن بلاک کینال روڈ( عقب لائلپور گیلریا) والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپور ٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیو ز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں