سرگودھا (بیوروچیف) ریاست ماں جیسی ہوتی ہے مگر یہ ماں امیر کی سگی اور غریب کی سوتیلی ماں جیسی ہے کیونکہ یہاں پر امیر کیلئے قانون اور غریب کیلئے قانون اور ہیں آج پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے اس کے ذمہ دار ن لیگ کے سابق حکمران ہیں جنہوں نے ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے پاکستانی قوم تو کیا ان پر بیرون ممالک کے لوگ بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے کیا انہوں نے کہا کہ قوم ان ن لیگ والوں پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے انہیں جب بھی اقتدار ملا انہوں نے ہمیشہ ہی ملک کو لوٹا اپنوں کو نوازا اور ملک سے فرار ہوگئے ایسے لوگ اگر ملک پر دوبارہ مسلط ہوگئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے عام انتخابات میں عوام نے اپنا کردار ادا کرکے ثابت کردیا ہے عوام ایسے لوگوں سے تنگ آچکے ہیں۔
34