لاہور (بیوروچیف) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، سارا ایلیٹ کسی بھی احتساب یا تحقیقات کے خلاف ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کا کیس بنایا ہوا تھا، سائفر جب آتا ہے تو وزیرِ اعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مقامی تاجر باہر جا رہا تو باہر سے سرمایہ کار کیسے آئے گا، ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔سابق صد ر نے کہا کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، آپ کے بچے تو باہر نہیں، غریبوں کے بچے باہر ہیں۔
