33

سابق صدر پریس کلب فیصل آباد ارقم چوہدری کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)فیصل آباد کے نوجوان صحافیوں میں اچھی شہرت کے حامل اور تمام مکاتب فکر میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے وا لے صحافی ارقم چوہدری سابق صدر پریس کلب فیصل آ باد کی شادی کی تقریب یادگار لمحات میں تبدیل’ کینال روڈ پر واقع GRAND CUISINEمیرج ہال میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی’ جس میں ایس پی جڑانوالہ عابد حسین ظفر’ معروف سیاسی شخصیت محمد اویس رحمانی ‘ پریس کلب فیصل آباد کے سابق صدر شاہد علی ‘ سابق جنرل سیکرٹری عزادار حسین’ موجودہ صدر عبدالرحمن چوہدری’ جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید’ سینئر نائب صدر شوکت وٹو ‘ نائب صدر میاں منور اقبال’ جوائنٹ سیکرٹری میاں صغیر سانول’ سابق جوائنٹ سیکرٹری ظفران سرور’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ کاروباری شخصیت شیخ فیصل سعید’ سینئر صحافی پیر علی معروف قریشی’ سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب جی اے تنویر’ اقبال سٹیڈیم کے کیئر ٹیکر نوید نذیر’ نیوز چینل سٹی 41کے رپورٹرز علی رضا’ بلال ڈوگر’بول نیوز فیصل آباد کے بیورو چیف غلام دستگیر’ روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر مصور حسین’بول نیوز لاہور کے سید خاور عباس سمیت صحافیوںاور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں