سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

کنبیرا (سپورٹس نیوز) سابق فاسٹ بولربریٹ لی کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولربریٹ لی نے1999 سے2012 تک تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔بریٹ لی نے76ٹیسٹ میچوں میں 310وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 221ون ڈے انٹرنیشنل میں 380وکٹیں ،25ٹی 20میں28وکٹیں لیں۔ہال آف فیم ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی اور پھر ہال آف فیم میں شمولیت کسی طور پر اعزاز سے کم نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں