سابق فنانس آفیسرMCFمجیب الرحمن شامی لاہور سے گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کنور خالد کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر سابق میونسپل کارپوریشن آفیسر فنانس مجیب الرحمن شامی کو لاہور سے گرفتار کرلیاپکڑے جانیوالے ملزم مجیب الرحمن شامی کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائیگا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے فنانس آفیسر مجیب الرحمن شامی پر رجسٹری فیس کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔گورنمنٹ کنٹریکٹر اسد بابر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سال2018ء سے2023تک رجسٹری فیس کی مد میں مذکورہ ایم او فنانس نے قومی خزانہ کو ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا اور ان کے ساتھ حافظ عمران،ہیڈ کلرک غلام یاسین کے علاوہ سٹی و صدر کے حلقہ رجسٹری محرران رجسٹری برانچ کا عملہ شامل تھا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمہ میں وہ ضمانت پر ہیں جبکہ اینٹی کرپشن پولیس نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ایک اور مقدمہ3/25میں گرفتار کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں