سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی18ویں برسی کے موقع پر جڑانوالہ میں تقریب کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ بینظیر بھٹو شہید کی 18برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستا ن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شمیں روشن کیں جیالوں نے بینظیر بھٹو شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 18برسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی خدمات کو سلام پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بینظیر بھٹو شہید ایشیا کی عظیم لیڈر تھیں،جمہوریت کی بقاء کیلئے شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔شہید بینظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔برسی تقریب میں رانا زاہد لقمان،ککو بٹ،ملک ذیشان شانی،غلام نبی جٹ و دیگران نے شرکت کی اور شہید بینظیر بھٹو کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں