سابق وفاقی وزیر مملکت ناصر علی خان بلوچ سپرد خاک

ماموں کانجن(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم الحاج میاں ناصر علی خان بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کوسینکٹڑوں افراد کی موجودگی میں سپردخا ک کردیا گیا۔ مرحوم پی ٹی آئی کے ایم این اے سعد اللہ خاں بلوچ کے والد محترم اور سابق ایم این ایز و وفاقی پارلیمانی سیکٹریز میاں رجب علی خاں اور میاں علی گوہر خاں بلوچ کے کزن تھے۔ان کی وفات پر رائے رمضان مقصود مارتھ۔ چوہدری شجاعت نصر مون۔ مہر صفدر ریاض بھروانہ۔ محمد ظفر۔ مرزا شہاز۔ صحافی سلیم دیوانہ۔ملک طلحہ احمد.ڈاکٹر واصل باری ۔رانا منیر۔ خالد سلیم دیوانہ۔چوہدری فہد تمیمی ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے بلندو درجات کی دعاکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں