سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد کا برمنگھم میں گھٹنے کا آپریشن

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد کا انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے اسپتال میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کا بائیں گھٹنے کو تبدیل کردیا گیا۔82 سالہ مشتاق محمد کے چھوٹے بھائی صادق محمد نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ آپریشن کے دوران مشتاق بھائی کے سینے میں انفیکشن ہوا تھا لیکن اب وہ صحت ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ری ہیب جاری ہے اور دو دن میں انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا اس وقت وہ واکر کے ذریعے چل رہے ہیں۔ اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ 1959 سے 1979 کے درمیان پاکستان کے لیے 57 ٹیسٹ اور 10 ون ڈے میچز کھیلنے والے مشتاق محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ بر منگھم میں مقیم ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں