سابق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے نام پر فراڈ کرنیوالا گروہ سرگرم

میدرد (سپورٹس نیوز) اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ کیا جانے لگا، جس کے بارے میں سابق ٹینس چیمپئن نے عوام کو خبردار کردیا ہے۔اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ میرے نام پر اے آئی (آرٹیفشل انٹیلیجنس) ویڈیوز کے ذریعے سرمایہ کاری کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو ایک فراڈ ہیں، یہ دھوکا دہی کے لیے اشتہار ہیں جن سے محتاط رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس مواد کے لیے کسی سے معاہدہ نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ کلے کورٹ کے بادشاہ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال اپنے شاندار کیریئر کا آخری میچ یادگار نہیں بنا سکے تھے۔انہیں دنیا بھر میں کنگ آف ریڈ گریول کے نام سے جانا جاتا ہے اپنے کیریئر کے آخری میچ میں نیدر لینڈز کے غیر معروف کھلاڑی سے شکست ہو گئی تھی۔38 سالہ رافیل نڈال کو بوٹک وین زنڈشلپ نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 سے شکست دی تھی۔میچ سے قبل تماشائیوں نینڈال کی ٹینس کورٹ آمد پر شاندار ویلکم کیا اور قومی ترانہ بجایا گیا تھا۔ اس دوران نڈال جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں