سابق ٹیچر عطا محمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

صفدرآباد(نامہ نگار)سابق سکول ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول صفدرآباد عطا محمد مرحوم کی اہلیہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم عطا،ڈاکٹر احسان پاشا اور محمد سلیم سکول ٹیچرکی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گیئں(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔انہیں نماز جنازہ کے بعد مرکزی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ احسان الحق بابر،ادریس بھٹی جرنلسٹ،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ،ڈاکٹر عبدالمجید اختر سابق وائس چیئرمین ایم سی صفدرآباد،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،سیٹھ محمد یاسین رہنما پیپلز پارٹی،محمد انور بی اے ڈائریکٹر سر انور سکول صفدرآباد،حاجی محمد سفیان بھٹی(سفیان بک ڈپو)،محمد ارشد سینئر ٹیچر میتھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ میر زمان،ملک نعمان انبالوی مرکزی سیکریٹری جنرل انجمن تاجراں،ملک تنویر شاہد فنانس سیکریٹری موبائل ایسوسی ایشن،مبارک علی شمس سماجی کارکن اور میاں عرفان زری ہائوس نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات میں بلندی کی دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں