سابق کرکٹر نے سفیان مقیم اور ابرار احمد کو نہ کھلانے پر سوالات اٹھا دیے

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر تنویر احمد نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سفیان مقیم اور ابرار احمد کو نہ کھلانے پر سوالات اٹھا دیے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ کیا ابرار احمد اور سفیان مقیم کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔؟ابرار احمد بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن انہیں دوسرے ٹی 20 میں شامل نہیں کیا گیا۔سفیان مقیم نے آخری بار رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20میچ کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں