سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(سپورٹس نیوز)حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں