سابق CEOا یجوکیشن بہاولنگر شاہدہ حفیظ گرفتار،کروڑوں کی کرپشن کا الزام

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)سابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر شاہدہ حفیظ گرفتار، 50کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام’ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE)بہاولنگر کی جا نب سے درج مقدمہ نمبر 02/25میں ملزمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کے افسرا ن کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے 50 کروڑ 70 ہزار روپے کی رقم ایڈیشنل گرانٹ کی مد میں مختلف اسکولوں کو جاری کی بعد ازاں مبینہ طور پر اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے جعلی اور بوگس بلز کے ذریعے یہ رقم خرد برد کر لی گئی تحقیقات کے مطابق دستیاب فنڈز میں سے 80 کروڑ روپے کا بجٹ ریلیز کیا گیا جس میں سے 50 کروڑ روپے کی رقم مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے جاری کی گئی اس دوران PPRA قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی نہ تو اخبارات میں اشتہارات دیے گئے اور نہ ہی PPRA ویب سائٹ پر ٹینڈر اپلوڈ کیا گیا مزید یہ کہ DDOs کی اجازت کے بغیر فنڈز جاری کیے گئے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا اینٹی کرپشن حکام نے ملزمہ کو 1 فروری 2025 گرفتار کیا تحقیقاتی افسر ملک محمد اکرم زکی نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ بہاولنگر کو درخواست جمع کروائی تاکہ مزید تفتیش اور 50 کروڑ روپے کی برآمدگی ممکن بنائی جا سکے جس پر عدالت نے سابقہ سی ای او شاہدہ حفیظ کو تین روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولنگر نے تصدیق کی کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں