سابقSHOکے بھائی سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ کے بھائی سمیت 2افراد نے خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ ارسلان باری کا 50سالہ بھائی عمران ولد بشیر سکنہ امین ٹائون جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔ جس نے سر میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایاگیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ سمندری کے رہائشی 25سالہ عظیم ولد اسلم نے معاشی وگھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن دوران علاج وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں