سابقVCجامعہ زرعیہ ڈاکٹر اقرار کی کرپشن کی پنجاب اسمبلی میں گونج

فیصل آباد (آن لائن)سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی14سالہ کرپشن کی داستان پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی، وائس چانسلر نے یونیورسٹی برادری ازم کا پرچار اور رشتے داروں نوازنے کاالزامات ، خلاف ضابطہ اپنے بیٹے نہال احمد کو سکالرشپ کیلئے بیرون ملک بھجوایا،بھائی ڈاکٹر اظہار خاں ، بہنوئی ،بہن سمیت اور دیگر رشتے داروں سمیت کو نواز نے اور 608ملازمین کی بھرتیاں کردی گئیں، زرعی یونیورسٹی کا 5سالہ ریکارڈ آڈٹ کیا جائے ،فیصل آباد کے ممبرپنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد کے مطالبہ پر پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کے چیئرمین نے انکوائری کا حکم دیدیا۔ آن لائن کے مطابق چندہفتے قبل ہی گورنر پنجاب \چانسلر یونیورسٹیز سردار سلیم حیدر خاں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران اپنے منظور نظر 228پروفیسرز’ ایسوسی ایٹ پروفیسرز’ اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر کو نوازنے کیلئے یکے بعد دیگرے سلیکشن بورڈ کے 14اجلاس بلا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بھرتی کرنے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا تھا بتایا گیاتھا کہ تمام بھرتیوں میں انٹرویو کے خلاف من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ٹیسٹ کے حاصل کردہ نمبرز میں ہیراپھیری کی گئی اور اہل امیدواروں کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اکثر امیدواروں کے ٹیکنیکل’ تجربے کے اضافی نمبرز دیئے گئے اور تھرڈ پارٹی کی خدمات بھی حاصل نہ کی گئی جس پر گورنر پنجاب نے سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھرتیوں کو قوائد وضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کرد یا اور سنڈیکیٹ کمیٹی کو کہا گیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر تمام معاملات کی مکمل چھان بین کرتے ہوئے جامع رپورٹ طلب کی اور مذکورہ نشستوں کو قانون کے مطابق تشہیر کر کے دوبارہ بھرتیاں کی جائیں اس فیصلے کے خلاف بھی عدالت سے حکم امتناعی آچکاہے ۔ مگراب سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی کرپشن داستان پنجاب اسمبلی تک پہنچ چکی ہیگذشتہ روز فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خاں زرعی یونیورسٹی میں 14سال وائس چانسلر رہے ہیں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں پر اپنے بیٹے نہال احمدخاں کو سکالرشپ کے لیے بیرون ملک بھجوانے اور اس مد میں پیشگی فنڈ ز ادا کرنے دیئے، ڈاکٹر اقرار خاں نے بھائی ڈاکٹر اظہار خاں کو بھی پروفیسر بنادیا،اس ساتھ بھائی کی بیوی سمیت خاندان کے درجنوں رشتے داروں کو نواز گیایونیورسٹی پارس کمپیس میں کلرار راناآصف نامی شخص کو ترقی دی گی اور آج کل وہ پاسپورٹ آفس میں تعینات ہیں اور 14سالوں صرف برادری کے افراد کو بھرتی کیا گیا یونیورسٹی میں صرف برادری ازم کو فروغ دیا گیا زرعی یونیورسٹی یونیورسٹی نہیں سمجھا گیاہے سفارشی کلچر بند ہونا چاہئے انہوں نے پنجا ب اسمبلی پبلک اکا ونٹس کمیٹی 2جس کے چیئر مین سید علی حیدر گیلانی ہیں سے مطالبہ کیا زرعی یونیورسٹی کا سابق 6سالہ ریکارڈ آڈٹ ہونا چاہئے اور اس کاتمام ریکارڈ ڈی جی آڈٹ سے طلب کیا جائے جس پر پنجا ب اسمبلی پبلک اکا ونٹس کمیٹی 2جس کے چیئر مین سید علی حیدر گیلانی نے تمام الزامات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری مقرر کردی ہے آن لائن کے مطابق اس قبل تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پنجاب کے سابق گورنر چوہدری سرور اور مسلم لیگ کی حکومت کے سابق گورنر بلیغ الرحمان بھی سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں