ساحر علی بگا کا پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ

لاہور (شوبز نیوز)پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ساحر علی بگا پاکستان کے معروف گلوکار ہیں جو برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں، وہ مشہور پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹی میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔گلوکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.8 ملین ہے جبکہ چند ماہ قبل ان کا گانا مستانی یوٹیوب پر 5.5 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔حالیہ انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں