61

سادہ لوح افراد آن لائن قرضہ دینے والی کمپنیوں کے جال میں پھنسنے لگے

اسلام آباد(بیوروچیف)غیر قانونی لون ایپس (آن لائن قرضے فراہم کرنیوالی ایپس) نے کریک ڈاون کے بعد گوگل اور ایپل کے پلے سٹور کے بجائے واٹس ایپ، ویب سائیٹس کا استعمال شروع کر دیا۔ ایس ای سی پی نے اس حوالے سے سات غیر قانونی ایپس کی نشاندہی کرلی اور ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے تعاون سے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ گوگل اور ایپل ایپ سٹور سے 120غیر قانونی ایپس کو ہٹایا جاچکا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق عوام ضرورت کے تحت صرف ایس ای سی پی کی منظور شدہ لون ایپس ہی گوگل یا ایپل کے پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کریں اور کسی دوسرے لنک کو استعمال نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں