سادہ لوح خواتین سےBISPکی رقوم ہتھیانے والا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سادہ لوح خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورنے والا پکڑا گیا، تھانہ صدر پولیس نے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے مرتکب ملزم سلمان ولد منشا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندہ آصف علی کو اطلاع ملی تھی کہ 215 رب میں نوسرباز ملزم سلمان سادہ لوح خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے اور ان کی آنے والی رقوم میں کٹوتی کرتا ہے اور خواتین سے بھاری رقوم بٹور رہا ہے، جس پر مذکورہ نمائندہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ دوران تفتیش پکڑے جانیوالے ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دیکر رقم حاصل کی ہیں جس پر پولیس نے زیردفعہ 420 اور 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں