2

سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں دونوں نے باقاعدہ تقریبات منعقد کیں جن کی دلکش تصاویر نوبیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ سارہ اور کرش نے اپنی شادی میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی، ہندو مذہب کے تحت کی جانیوالی رسومات کیلئے دونوں نے سرخ روایتی لباس پہنا، جبکہ نکاح میں سفید چمکدار ملبوسات نے ان کی جوڑی کو ایک شاہکار انداز دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں