سارہ عمیر کا اپنی طلاق سے متعلق بیان پر یوٹرین

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا۔ان کا کہنا ہے کہ مرد خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے میزبان و اداکار احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی، تاہم اس گفتگو کے دوران انہوں نے متعدد بار اپنے شوہر و ہدایت کار محسن طلعت کا نام لیا اور ان کے لیے سابق شوہر کی اصطلاح استعمال کرنے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ سارہ عمیر 2014 تک شوبز انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت رہیں، تاہم معروف پاکستانی ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد وہ میڈیا انڈسٹری سے غائب ہو گئیں، اس جوڑے کے 2 بیٹے ہیں۔حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے کیونکہ ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مجھے اپنے کیریئر میں نقصان اٹھانا پڑا، اب میں اپنے ہر کردار پر ان سے مشورہ ضرور کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں سوائے محسن کے، میرا حقیقی دوست میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ ہی ہے۔ایک اور موقع پر سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے اپنے رشتوں کے کھو جانے کا خوف رہتا ہے، چاہے وہ والدین ہوں، بچے ہوں یا شوہر، مجھے اپنے پیاروں کو کھونے سے ڈر لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں