سارہ عمیر کا سرجری کے ذریعے معدے کا 75فیصد حصہ نکلوانے کا انکشاف

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے سرجری کے ذریعے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے۔اداکارہ سارہ عمیر حال ہی میںنجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ خود سے محبت رہی ہے، وہ ہمیشہ اپنا خیال رکھتی رہی ہیں، وہ کبھی بھی موٹاپے سمیت دوسری چیزوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار نہیں رہیں۔ان کے مطابق وہ کھانا بھی زیادہ کھاتی رہتی ہیں، خصوصی طور پر وہ میٹھے کی شوقین رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے کھانے پینے کی ترجیحات الگ تھیں لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے خود میں تبدیلیاں محسوس کیں۔سارہ عمیر نے بتایا کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم اور اس کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں لیکن عام لوگ اس پر توجہ نہیں دے پاتے۔انہوں نے بتایا کہ بچے پیدا ہونے کے بعد انہیں بھی کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے حکمت عملی سے ان پر قابو پالیا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے دو سال قبل ہی معدے کے زیادہ تر حصے کو سرجری کے ذریعے نکلوا لیا تھا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے، اب ان کے جسم میں صرف 25 فیصد معدہ باقی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سرجری کے ذریعے معدے کو نکلوانے کے بعد ان کے وزن میں 30 کلو تک کمی ہوئی اور انہیں دوسری پیچیدگیاں بھی نہیں ہوئیںسرجری کی وجہ سے انہیں کسی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم بعض افراد کو کچھ مسائل ہو سکتے ہیں۔سارہ عمیر نے کہا کہ انہیں معدے کا زیادہ حصہ نکلوانے اور اس کی بات بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں