سارہ عمیر کی نئی ریل۔ کرینہ سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہت کے حوالے سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔کم عمری میں ڈراموں سے آغاز کرنے والی سارہ عمیر نے 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل تھوڑا سا آسماں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے علاوہ وہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔سارہ عمیر 2014 تک شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں نام رہیں تاہم معروف پاکستانی ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد انہوں نے میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں