سارہ ٹنڈولکر کے اداکار سدھانت چترویدی سے رابطے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں پھیلنے لگیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں