”ساس بھی کبھی بہو تھی” کا دوسرا سیزن ریلیز کر دیا گیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیے جانے والے ڈرامے کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی کا دوسرا سیزن ریلیز کردیا گیا، ڈرامے کا آغاز جولائی کے اختتامی ہفتے سے ہوا۔شوبز ویب سائٹ بولی وڈ لائف کے مطابق ڈرامے کی چھٹی قسط 3 اگست کو نشر کی گئی، ڈرامے کی ابتدائی تمام اقساط کو خوب پسند کیا گیا۔ڈرامے کے ذریعے سیاست میں جانے والی سابق اداکارہ سمرتی ایرانی نے بھی ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے جب کہ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار بھی پہلے سیزن کے اداکار امر اپادھیو نے ادا کیا ہے۔دوسرے سیزن کے ڈرامے میں کرداروں کو 30 سال پرانے کپڑے پہننے کی باتیں کرتے بھی دکھایا گیا ہے، جس سے شائقین کو کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے پہلے سیزن سے جڑنے کا موقع ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں